ہنگری میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 21 لاپتہ ہو گئے

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق بوڈاپیسٹ کے وسط میں واقع ملکی پارلیمان کے قریب صبح سیاحوں سے بھری ’مرمیڈ‘ نامی کشتی بڑے کروز شپ سے ‌ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں چھ سالہ بچی سمیت 33 جنوبی کوریائی سیاح سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے 7 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ہنگری کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاشی کا آپریشن جاری ہے۔ ہنگری کی نیشنل ایمبولینس سروس کے مطابق سات افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ لاپتہ ہونے والے افراد کا بچنا کسی معجزے سے کم نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں