کرکٹ ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیزآج ٹکرائیں گے

رسائی نیوزویب ڈیسک:ورلڈ کپ میں آج پندرہواں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دو میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اُسے ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ 2019 میں اب تک اپنے تین میچ کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میچوں میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی بری پرفارمنس کے باعث آج کا میچ بھی انتہائی پریشر میں کھیلے گی۔ پروٹیئز ٹیم کوئی میچ نہ جیتنے کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں