کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے لوک سبھا کےانتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نےلوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ووٹرز کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ووٹرز کی رائے پر ہی مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔ ہمارے سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہیں جو برقرار رہیں گے اور جس پر آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی لیکن آج ان کی فتح کا دن ہے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی مدمقابل امیدوار اداکارہ سمرتی ایرانی کو بھی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، پارٹی کارکن اور رہنما گھبرائیں نہیں، دل برداشتہ نہ ہوں اور کسی سے ڈریں نہیں، آپ کی لڑائی سچ اور حق کی لڑائی ہے جو جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں