معروف بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں لیکن اب ان کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے، امیتابھ بچن کے اکاونٹ کی پروفائل پکچر پر وزیراعظم پاکستان کی تصویر لگائی گئی ہے جس میں پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ترکی اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ ایک پیغام درج کیا گیا ہے جس میں بھارتی حکومت کے ماہ رمضان میں روزہ دار مسلمانوں پر مظالم کو مسلم امہ پر حملہ آور قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں