فیس بک نے ویڈیو گیمز کی دنیا کا حیرت انگیز اور حقیقی کریکٹر والا ورژن تیار کرلیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیو گیم ’Vid2Play‘ تیار کی ہے جس میں کھلاڑیوں کے کریکٹر مصنوعی نہیں بلکہ حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہوں گے اور صارف اپنی پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کرکے اسے ویڈیو گیم کھلاڑی کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔فیس بک کا یہ ہائی ٹیکنالوجی والا ورژن 80 کی دہائی کی ایف ایم وی یعنی فل موشن ویڈیو کی یاد تازہ کردے گی لیکن یہ زیادہ جدید ہے اور حقیقت سے نہایت قریب بھی جس کے لیے ہزاروں کھلاڑیوں کے ایکشن کا مطالعہ کیا گیا اور ان کے ہر انداز کو سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ویڈیو گیم کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے پوز ٹو پوز اور پوز ٹو فریم نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے جس کی مدد سے رقص کرنے یا ٹینس کھیلتے وقت جسم کی حرکات میں تبدیلی کو کریکٹر کا حصہ بنادیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حقیقی کھلاڑیوں کے انتخاب اور ان کی حرکات کا کنٹرول صارف کے ہاتھ میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں