عمران صاحب بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے بھی ڈیکلیئر کریں : مریم اورنگزیب

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے قوم کے نام جاری پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے جب بھی عوام سے بڑے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کرنا ہوتا ہے آپ ریکارڈ کرا کر قوم کو پیغام دیتے ہیں، عمران صاحب آپ کو تو اب جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل ہے، پارلیمنٹ میں آ کر لائیو جھوٹ بولا کریں لیکن آپ پارلیمنٹ آنے سے اس لیے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ نے ووٹ چوری کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قرضہ لیا جو ہر ملک لیتا ہے، عمران صاحب آپ کو یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو 11 ہزار میگاواٹ بجلی دی،10 ہزار کلو میٹر کی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال دیا، دہشت گردی ختم کی، صحت اور تعلیم کے پراجیکٹ دیے تاہم آپ نے پچھلے 10 ماہ میں 30 ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں