طاقتوراشخاص کی گرفتاریاں آزاد عدلیہ کا ثبوت ہیں

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکساں قانون کا اطلاق یقینی بنانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد، 70 سال سے طاقتور شخصیات قانون کو تابع کرتی رہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری پر کہا کہ آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا، طاقتور اشخاص کی گرفتاریاں آزاد عدلیہ کا ثبوت ہیں۔ خواہش پر اور مرضی کے تحت قانون کی تشریح کی جاتی رہی، آج اداروں نے خود مختاری کا اعلان کر کے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا تھا آج اس کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے، آج کا دن وہ خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے عمران خان نکلے تھے، ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا سفر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں