شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے ہوگا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بجٹ سیشن سے پہلے ہوگا، بجٹ اجلاس کی حکمت عملی اور تجاویزکوحتمی شکل دی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج شام طلب کیا گیا ہے، بجٹ پیش ہونے کے فوری بعد اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں