شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

رسائی نیوزاسلام آباد:لیلٰة القدر رمضان المبارک کی آخری دس طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے-شب قدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں نماز عشاء سے سحری تک ختم قرآن پاک،ذکر الٰہی کی خصوصی محافل ،حسن قراُت ، حمد و نعت ،درود و سلام کی بابرکت تقریبات منعقد ہوں گی، اس رات شب بیداری ہو گی اور اہل اسلام رات بھر عبادت،ذکر اذکار اور نوافل ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں