سرکاری ملازمین کا عیدالفطر پر 4 کی بجائے 9 چھٹیاں کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا

رسائی نیوزاسلام آباد:وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کے ملازمین کا 1 رخصت لے کر پورا ہفتہ موجیں اڑانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، افسران و ملازمین کی اکثریت کو چھٹی دینے سے دفتری امور متاثر ہوں گے، تمام افسران و ملازمین 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے ہدایت کے باوجود 3 جون کو چھٹی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزارت داخلہ کے 60 سے زائد افسران نے 3 جون کی رخصت کی درخواست دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں