حکومت جسٹس قاضی فائزعیسی کونہیں ہٹا سکتی :چیف جسٹس

رسائی نیوزاسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو حکومت ریفرنس کے ذریعے نہی ہٹا سکتی، اس معاملے پر انصاف ہوگا۔ وہ کیمبرج طلبہ یونین سوسائٹی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملات پاکستانی عدالتوں سے متعلق ہیں، اس لئے یہاں پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ججز پر اعتماد رکھیں انصاف ہوگا۔ سیمینار کے دوران طلبا نے پاکستان میں عدالتی نظام کے متعلق مختلف سوالات بھی کئے جن کا چیف جسٹس نے جوابات بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں