جرمن فٹبالر مسعود اوزیل کی شادی، ترک صدر گواہ بن گئے

رسائی نیوزویب ڈیسک:ترک صدر طیب اردوان نے ترکش نژاد جرمنی کے فٹبالر مسعود اوزیل کی شادی میں ان کے ’شہ بالا‘ اور گواہ بن کر نئی مثال قائم کر دی۔ 30 سالہ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی امینہ گلسی سے شادی رچا لی۔ جرمنی کے مشہور کھلاڑی مسعود اوزیل اور امینہ گلسی کی شادی کی تقریبات استنبول کے قریب دریائے فاسفورس کے کنارے ایک عالیشان ہوٹل میں ہوئیں جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کے علاوہ دولہا اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں