تحریک انصاف کی حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے : وزیر اعلی پنجاب

رسائی نیوزلاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے ، اس سے قبل ماضی میں عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکادیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ستر سال بعدتحریک انصاف عام آدمی کےمسائل کے حل کے لیےکوشاں ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی،کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا عام آدمی کی فلاح کی ذمہ داری کوفرض نہیں عبادت سمجھ کرپورا کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں