بھارت کی خصوصی عدالت نے آصفہ زیادتی و قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر6 ملزمان کو مجرم قرار دے دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کی گئی 8 سالہ معصوم بچی آصفہ کے کیس میں بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم سنجے رام سمیت 6 افراد کو مجرم قرار دے دیا جبکہ سنجے رام کے بیٹے وشال کو بری کردیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج تیج وندر سنگھ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔ مجرم قرار دیے گئے افراد میں سنجے رام، بیٹا وشال، بھتیجا آنند دتا، 4 پولیس افسران دیپک کھجوریا، سریندر ورما، تلک راج اور آنند دتا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں