بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق 15ویں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب بھارت کی صدارتی محل میں ہوئی۔بھارتی صدر کووند رام نے نریندر مودی سے دوسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔مودی کے بعد اس کی 50رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والوں میں راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، نرملا سیتارامن اور دیگر شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں ایشیاء، یورپی اوردیگرممالک کےسربراہاں اوربالی ووڈ کےستارے بھی شریک ہوئے۔تقریب میں ملکی اور غیر ملکی 8ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ماضی کے مقابلے میں اس بار 3ہزار مہمان زیادہ تھے۔مہمانوں کی تواضع کیلئے پہلےہائی ٹی پھرڈنر کاانتظام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں