بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کا پلڑا بھاری، 340 نشستوں پر برتری

رسائی نیوزویب ڈیسک:بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 320 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 109 نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 91 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔ یادرہے کہ بھارت کے لوک سبھا کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں