برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔ برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پر عمل درآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں