آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹراورفاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ آصف زرداری فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوگئے تھے لیکن ان کی آج ہی گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔ نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو پارلیمنٹ روانہ ہوگئی ہیں۔
آصف زرداری 28 مارچ سے عبوری ضمانت پر تھے اور دو ماہ بارہ دن کے اس عرصے میں ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں