آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو104 رنز سے شکست دے دی

رسائی نیوزویب ڈیسک: 312 رنز کے ہدف میں پروٹیز ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈی کوک اور وین ڈر ڈیوسن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ آرچر، بین سٹوکس، پلنکٹ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث مورگن الیون نے میچ بآسانی جیت لیا۔جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب مرکرام 11 رنز پر بنا کر جوفرا آرکر کا نشانہ بنے، کوئن ٹن ڈی کوک 68 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جوفرا آرکر کی خطرناک باؤنسر لگنے کے بعد ہاشم آملہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور جب دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے تو صرف 13 رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی بھی 5 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، وینڈر ڈوسن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی انہیں جوفرا آرکر نے معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جے پی ڈومینی 8 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔ پری ٹوریس 1 رن پر رن آؤٹ ہوئے، فلک وایو 24 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، ربادا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمران طاہر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلیںڈ کے جوفرا آرکر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پلنکٹ اور لیام پلنکٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں