امریکی شہرشکاگو میں ژالہ باری کے طوفان نے تباہی مچا دی

رسائی نیوز ویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق الینوائے کے شہر شکاگو کے نواحی علاقے میں ژالہ باری کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ پنگ پانگ سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، شہری ژالہ باری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے۔ حکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کا شہر شکاگو موسم بہار شروع ہونے کے باوجود اکثر برفانی طوفانوں کی زد میں رہتا ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے، ائیرپورٹ کے رن وے پر برف جمنے کے سبب سینکڑوں فلائٹس معطل کر دی جاتی ہیں اور ٹرینوں سمیت آمدورفت کے دیگر ذرائع بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں