افغانستان میں طالبان کے افغان سکیورٹی فورسز کےچیک پوسٹوں پر حملوں میں23 اہل کار جاں بحق

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی صوبہ غور کے گورنر کے ترجمان عبدالہادی خطیبی کے مطابق صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ کے نزدیک مسلح مزاحمت کاروں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔ جھڑپ میں پولیس اورحکومت نواز ملیشیا کے اٹھارہ ارکان مارے گئےجبکہ سات زخمی ہوگئے۔مشرقی صوبے لوگر میں مزاحمت کاروں نے ضلع برکی بارک میں واقع فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر دھاوا بول دیا۔ صوبائی کونسل کے ایک رکن محمد ناصر غیرت کے مطابق اس حملے میں پانچ فوجی جان سے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق طالبان نے چار فوجیوں کو بھی پکڑ لیا۔عسکریت پسند چیک پوائنٹ سے ایک گاڑی اور اسلحہ بھی لوٹ کر لے گئے ۔طالبان ہی نے ایک بیان میں لوگر میں اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں